اسلامی نظریاتی کونسل کو انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں، بیرسٹر گوہر
16 Nov 2024 19:45
ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق اختیارات اور فرائض میں کونسل کا اختیار قانون بناتے وقت رائے دینا ہے، اگر قانون بن رہا ہو یا وہ غیر اسلامی ہو تو اس پر رائے دی جاسکتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومتی روزمرہ کے کاموں میں اسلامی نظریاتی کونسل رائے نہیں دے سکتی، اسلامی نظریاتی کونسل کو کسی انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان کی ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اختیارات اور فرائض میں کونسل کا اختیار قانون بناتے وقت رائے دینا ہے، اگر قانون بن رہا ہو یا وہ غیر اسلامی ہو تو اس پر رائے دی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اداروں کو اپنے اختیارات کو آئینی حدود میں رکھنا چاہیئے، اسلامی نظریاتی کونسل کو آئین کے آرٹیکل 228 کے مطابق بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172970