QR CodeQR Code

جھانسی میڈیکل کالج میں پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، پرینکا گاندھی

16 Nov 2024 21:41

میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 10 نومولود بچے جانبحق ہوگئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 10 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار کے مطابق آگ کا سبب ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جو رات 10:45 پر پیش آیا۔ اسپتال کے نیونیٹل انسٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) میں لگی اس آگ کے بعد وارڈ کے باہر موجود بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، تاہم اندر موجود بچوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے، اس وقت الفاظ بے معنی ہیں لیکن ہم ان خاندانوں کے غم میں شریک ہیں جنہوں نے اپنے معصوم بچوں کو کھو دیا۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا کہ جھانسی میڈیکل کالج میں پیش آنے والا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دعا کرتی ہے کہ خدا مرحوم بچوں کو جنت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔ قابل ذکر ہے کہ جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے کم از کم 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 16 بچے شدید طور پر جھلس گئے۔ جھانسی کے ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اسپتال کی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال یونٹ (این آئی سی یو) میں رات 10 بج کر 45 منٹ پر ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ این آئی سی یو کے بیرونی حصے میں موجود تمام بچوں کو اور اندر موجود کچھ بچوں کو باہر نکال لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1172959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172959/جھانسی-میڈیکل-کالج-میں-پیش-آنے-والا-سانحہ-انتہائی-افسوسناک-ہے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com