QR CodeQR Code

ہم دہشتگرد نہیں، فارم 45 کے مطابق اراکین اسمبلی ہیں، حلیم عادل شیخ

16 Nov 2024 19:24

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ انشا اللہ پوری قوم تیار ہے، ہر صورت میں 24 نومبر عمران خان کی کال پر نکلیں گے اور ملک میں جاری فسطائیت سے عوام کو نجات دلوائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر پر پتھراؤ اور پولیس حملے کے بنائے گئے کیسز میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجا اظہر، داوا خان، شبیر قریشی سمیت دیگر ہنما انسداد دہشتگردی کی عدالت کلفٹن میں پیش ہوئے۔ دیگر رہنماؤں کی عدم موجودگی کی وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم دہشتگرد نہیں، فارم 45 کے مطابق اراکین اسمبلی ہیں، ہماری پوری لیڈرشپ کو دہشتگرد بنا کر عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے، انشا اللہ پوری قوم تیار ہے، ہر صورت میں 24 نومبر عمران خان کی کال پر نکلیں گے اور ملک میں جاری فسطائیت سے عوام کو نجات دلوائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1172954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172954/ہم-دہشتگرد-نہیں-فارم-45-کے-مطابق-اراکین-اسمبلی-ہیں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com