QR CodeQR Code

سکردو، نون لیگ کے صوبائی وزیر کا حفیظ الرحمٰن کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ

16 Nov 2024 18:38

صوبائی وزیر اور نون لیگ کے رہنما انجینئر انور نے پارٹی کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن کو مائنس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ کو اگر آج ہٹا کر کسی دوسرے کو صدر بنایا جائے تو نون لیگ زمین سے آسمان تک جائے گی ورنہ پارٹی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اور نون لیگ کے رہنما انجینئر انور نے پارٹی کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن کو مائنس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ کو اگر آج ہٹا کر کسی دوسرے کو صدر بنایا جائے تو نون لیگ زمین سے آسمان تک جائے گی ورنہ پارٹی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ مرکزی قیادتِ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان میں گروپ بندی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرے ورنہ آئندہ الیکشن میں ہماری جماعت جی بی سے ایک بھی سیٹ نہیں لے پائے گی اور پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار ہو کر بکھر جائے گی۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ حفیظ کو مائنس کر کے جس کو بھی صدر بنایا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حفیظ کو کل ہی مائنس کیا جائے پارٹی زمین سے آسمان پر جائے گی اور ہزاروں لوگ ہماری پارٹی میں شریک ہونگے۔

 
 پریس کلب سکردو میں مسلم لیگ نون کے صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی اکبر تابان، جعفر اللہ، وزیر حسن، حاجی ابراہیم ثنائی، میجر (ر) محمد امین، محمد عباس ایڈووکیٹ، محمد بشیر، حاجی محمد علی خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر انور نے کہا کہ حفیظ الرحمن کی صدارت کی میعاد 13 نومبر کو ختم ہو گئی اب یہاں پارٹی کا کوئی صدر نہیں ہے، تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو گیا، پارٹی کو ری آرگنائز کرنا ہوگا ورنہ پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، پارٹی کے صوبائی جنرل سکریٹری کو ہٹانے کیلئے قراردار لانے پر پارٹی کی وفاقی قیادت کی طرف سے حفیظ گروپ کو شٹ اپ کال دی گئی جس کی وجہ سے اس گروپ کے لوگوں کو مرکزی قیادت سے معافی مانگنا پڑی۔
 
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی گروپ ختم کرنے کیلئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام کو ٹاسک دیا گیا ہم دیکھ رہے ہیں کہ امیر مقام ہمیں کب اسلام آباد بلاتے ہیں وہ جب بلائیں گے ہم اسلام آباد پہنچیں گے ہماری خواہش ہے کہ امیر مقام ہمیں جلد بلائیں اور فریق کو بٹھا کر سنیں تاکہ پارٹی مذید کمزور نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سکریٹری کے دستخط کے بغیر حفیظ الرحمن کی جانب سے جاری کئے گئے تمام نوٹیفکیشن غیر قانونی ہیں اور وہ سب نوٹیفکیشن کالعدم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172940/سکردو-نون-لیگ-کے-صوبائی-وزیر-کا-حفیظ-الرحم-ن-کو-پارٹی-صدارت-سے-ہٹانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com