QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی قلات میں چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملہ کی مذمت

16 Nov 2024 18:28

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتی ہے، اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قلات میں چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملہ کی سخت مذمت اور اس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ارضِ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوان قوم کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انہوں نے شہدا کے لیے بلند درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔


خبر کا کوڈ: 1172939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172939/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-قلات-میں-چیک-پوسٹ-پر-دہشتگردانہ-حملہ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com