QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے سپیشل افراد کیلئے ’’زندگی آسان پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا

16 Nov 2024 18:14

سپیشل افراد کو معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ سپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل (awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ سپیشل افراد کی آسانی اور انہیں کار آمد شہری بنانے کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ سپیشل افراد کو معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ سپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل (awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

سپیشل افراد وہیل چیئر اور ہیرنگ ایڈ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں افراد باہم معذوری کی زندگی آسان بنانے کے آلات کے پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ہیرنگ ایڈ فراہم کر کے آسانی اور سہولت پیدا کی جائے گی۔ وہیل چیئر ملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے۔ سپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ چاہتی ہوں سپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں۔ سپیشل افراد کو خوش و خرم دیکھنا زندگی کا خوشگوار تجربہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172937/پنجاب-حکومت-نے-سپیشل-افراد-کیلئے-زندگی-آسان-پروگرام-کا-آغاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com