QR CodeQR Code

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں

ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، زین قریشی

16 Nov 2024 14:30

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کے پی میں بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی تھی، پارٹی کے لوگوں سے ملاقات ہوئی، تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء زین قریشی نے کہا ہے کہ میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا، اس کا جواب بھی دیا ہے۔ زین قریشی کا کہنا ہے کہ میرا معاملہ پارٹی کے سامنے ہے، میں اچھے کی اُمید رکھتا ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ میں نے گذشتہ روز کے پی میں بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی تھی، پارٹی کے لوگوں سے ملاقات ہوئی، تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واحد ممبر ہوں، جس کو قومی اسمبلی سے گرفتار کیا گیا، میرا پورا خاندان مشکلات سے گزرا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172924/ہم-تحریک-انصاف-کے-ساتھ-کھڑے-ہیں-اور-رہیں-گے-زین-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com