9 مئی مقدمات، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 ارکان کو بے گناہ قرار دیدیا
16 Nov 2024 15:02
جے آئی ٹی نے ملزمان کیخلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں 16 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔
اسلام ٹائمز۔ 9 مئی مقدمات کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 39 کارکنان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے ملزمان کیخلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں 16 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 1172905