QR CodeQR Code

مقبوضہ حیفا مزاحمتی میزائلوں کے مسلسل نشانے پر

16 Nov 2024 15:01

لبنانی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں واقع اہم ساحلی شہر حیفا کو ایک مرتبہ پھر درجنوں تباہ کن میزائلوں کیساتھ نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے تمام میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات پر غاصب اسرائیلی رژیم کے لڑاکا طیاروں کے ہوائی حملوں کے بعد سے حزب اللہ لبنان نے حیفا کے مقبوضہ علاقوں کے خلاف میزائل آپریشن تیز کر رکھا ہے۔

اس بارے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف اسی 1 حملے میں لبنان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کی جانب کم از کم 30 بھاری میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ صیہونی میڈیا کے مطابق فائر کردہ کئی ایک تباہ کن میزائل شمالی فلسطین کے مرکز الجلیل اور مغربی الجلیل میں جا گرے جبکہ کچھ شمالی حیفا کے علاقے الکریوت میں اپنے اہداف پر جا بیٹھے۔

اس بارے شائع شدہ تصاویر و ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے متعدد میزائل حیفا کے شمال اور کچھ دوسرے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع موشاف یعارہ نامی غیرقانونی صہیونی بستی میں جا لگے ہیں۔ کم از کم نقصان کے اعتراف کی پالیسی پر گامزن اسرائیلی میڈیا نے مذکورہ وسیع میزائل حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے تاحال کوئی تفصیلات شائع نہیں کیں۔
 

۔

۔


خبر کا کوڈ: 1172904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172904/مقبوضہ-حیفا-مزاحمتی-میزائلوں-کے-مسلسل-نشانے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com