QR Code
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کی تفصیلات
16 Nov 2024 14:46
حزب اللہ نے صبح 7:30 بجے ایک میزائل لانچر سے قابض فوج کے ایک اجتماع کو یفتاح بیرکوں میں نشانہ بنایا۔ اس سے قبل صبح سات بجے مسگاو ام میں فوجیوں کے ایک اجتماع کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا۔ اسلامی مزاحمت کی طرف سے مقبوضہ شمال میں متعدد بستیوں کو خالی کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قابض اور جارح صیہونی فورسز کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں فوجی بیس، فوجی اجتماع اور صیہونی بستیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ صبح 9:00 بجے لبنان میں اسلامی مزاحمت نے جنوبی حیفا میں واقع "تیرات الکرمل" بیس کو مخصوص میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا۔
دوپہر 12:15 پر، مزاحمت کاروں نے ایک میزائل لانچر سے "شارگا" بیس کو نشانہ بنایا، جو گولانی بریگیڈ کمانڈ کا انتظامی ہیڈکوارٹر ہے۔ جمعہ کو رات 10:00 بجے لبنان میں اسلامی مزاحمت نے مارون الراس قصبے کے جنوب میں اسرائیلی قابض فوج کے ایک اجتماع کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔ جمعہ کی شام 09:25 پر قابض افواج مارکابہ قصبے کے جنوب مشرقی مضافات میں القبہ ہائٹس پر جمع ہوئیں۔
رات 9 بج کر 15 منٹ پر، مزاحمتی جنگجوؤں نے حنین قصبے کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فوج کے اجتماع کو ایک وسیع حملے کے ساتھ نشانہ بنایا، اور اپنے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ ساتویں بار، رات 8:00 بجے، لبنان میں اسلامی مزاحمت نے طلوصہ قصبے کے مشرقی مضافات میں اسرائیلی قابض فوج کے ایک اجتماع کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے 6 مرتبہ صیہونی فورسز کو میزائل پانچر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
شام 6:30 بجے، اسلامی مزاحمت نے قابض فوج کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا، 3:30 بجے ایک اور کارروائی میں اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔ اسی دوران مزاحمتی جنگجوؤں نے بارام اور المنارہ بستیوں میں اسرائیلی قابض فوج کے دو اجتماعات کو نشانہ بنایا، ان کارروائیوں میں میزائل لانچروں کا استعمال کیا گیا۔ شام چھ بجے حزب اللہ کے مجاہدین نے مارون الراس قصبے کے مشرقی مضافات میں قابض فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔
آج سہ پہر ایک بجے الجبین شہر کے مغربی مضافات میں مزاحمت کاروں نے قابض فوج کے ایک اجتماع کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، جس سے اس کے ارکان ہلاک و زخمی ہوئے۔ اسلامی مزاحمت نے آج 11:30 بجے صعصہ بستی میں اسرائیلی قابض فوج کے ایک اجتماع کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا۔ آج صبح 10:30 بجے مزاحمت کاروں نے ماربہ قصبے کے مشرقی مضافات میں قابض فوج کے ایک اجتماع کو دوسری بار میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے صبح 7:30 بجے ایک میزائل لانچر سے قابض فوج کے ایک اجتماع کو یفتاح بیرکوں میں نشانہ بنایا۔ اس سے قبل صبح سات بجے مسگاو ام میں فوجیوں کے ایک اجتماع کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا۔ اسلامی مزاحمت کی طرف سے مقبوضہ شمال میں متعدد بستیوں کو خالی کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172901
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com