نیوزی لینڈ نے سکھ کمیونٹی کو خالصتان ریفرنڈم کی اجازت دیدی
16 Nov 2024 14:13
اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کیے جا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتوار کو خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا، جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر کل آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کیے جا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتوار کو خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا، جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172895