QR CodeQR Code

قلات، دہشتگردوں کے حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید

16 Nov 2024 13:59

نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172892/قلات-دہشتگردوں-کے-حملے-میں-7-سکیورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com