QR CodeQR Code

جی بی میں بجلی بحران پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

16 Nov 2024 13:34

درخواست میں یہ بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے ہی بجلی آتی ہے جس کا وولٹیج 170 سے کم ہوتا ہے، جو کہ 220 وولٹ کے معیاری وولٹیج سے بہت کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہنزہ کے شہری نے درخواست دائر کر دی ہے۔ ہنزہ کے شہری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل نمبر 199 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں گلگت بلتستان کو درپیش بجلی کے مسائل پر ایک درخواست دائر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کے اس بحران کی وجہ سے گلگت بلتستان میں تقریباً 23 لاکھ افراد شدید مسائل کا شکار ہیں۔ 

 
درخواست میں یہ بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے ہی بجلی آتی ہے جس کا وولٹیج 170 سے کم ہوتا ہے، جو کہ 220 وولٹ کے معیاری وولٹیج سے بہت کم ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرتی ہے بلکہ بجلی کے آلات کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ درخواست میں جی بی میں بجلی بحران کے حل کیلئے اقدامات کی استدعا کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172890/جی-بی-میں-بجلی-بحران-پر-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com