لینڈ ریفارمز پر تحفظات عوام کا حق ہے، گورنر گلگت بلتستان
16 Nov 2024 13:20
حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی سے متعلق سوال پر گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی مرضی ہے کہ کسی کو بھی کمیٹی میں شامل کریں، اگر اس کمیٹی میں کسی ریجن کو شامل نہیں کیا گیا ہے تو کوئی قباحت نہیں، تاہم اس کمیٹی میں پارٹی بنیادوں پر ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز پر تحفظات اور اعتراضات عوام کا حق ہے، اگر یہ بل اسمبلی سے منظور ہو جاتا ہے تو پھر دیکھیں گے کہ یہ عوامی امنگوں کے مطابق ہے یا نہیں۔ سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفارمز پیپلز پارٹی کا بیانیہ ہے، حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی سے متعلق سوال پر گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی مرضی ہے کہ کسی کو بھی کمیٹی میں شامل کریں، اگر اس کمیٹی میں کسی ریجن کو شامل نہیں کیا گیا ہے تو کوئی قباحت نہیں، تاہم اس کمیٹی میں پارٹی بنیادوں پر ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اس کمیٹی کا حصہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، کسی سے بھی اتحاد ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172888