QR CodeQR Code

فلسطین کے شہداء کا پیغام یہ بھی ہے کہ آپ اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، سید علی رضوی

16 Nov 2024 11:20

روندو میں شہدائے مقاومت کے چہلم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک کی ہر انچ زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سے عوام ہوشیار اور تیار رہیں، کچھ بڑا فیصلہ ہونے والا ہے، روندو میں شہدائے مقاومت کے چہلم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک کی ہر انچ زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو نمائندہ اس بل پر دستخط کرے گا، اس کے حلقے کے عوام اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ آغا علی رضوی نے شہداء مقاومت کے نظریے پر چلتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ فلسطین کے شہداء کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ آپ اپنی زمینوں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں روندو کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اپنی زمینوں کا تحفظ کیا ہے اور انہیں بیرونی افراد کو فروخت نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 1172865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172865/فلسطین-کے-شہداء-کا-پیغام-یہ-بھی-ہے-کہ-آپ-اپنی-زمینوں-کی-حفاظت-کریں-سید-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com