بھارت کے اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے ہلاک
16 Nov 2024 10:26
اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر آئی سی یو میں موجود آکیسجن فراہم کرنے والے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک اسپتال کے نومولود بچوں کے لیے بنائے گئے انٹینسیو کئیر یونٹ (آئی سی یو) میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے 10 نومولود ہلاک ہو گئے۔ اسپتال حکام کے مطابق آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 16 نومولود بچوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آتشزدگی کے وقت آئی سی یو میں 54 بچے داخل تھے۔ اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر آئی سی یو میں موجود آکیسجن فراہم کرنے والے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعہ کے مزید تحقیقات جاری ہیں، حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172853