یمنی ہتھیاروں می پیشرفت سے پینٹاگون حکام کا خوف و اظہار تعجب
15 Nov 2024 23:25
امریکی وزارت دفاع میں پروکیورمنٹ و لاجسٹکس شعبے کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمنی مسلح افواج، ان جدید ترین ہتھیاروں کہ جنکی انہوں نے حال ہی میں نقاب کشائی کی ہے، کے باعث خوفناک سے خوفناک تر ہوتی جا رہی ہیں!
اسلام ٹائمز۔ امریکی تجزیاتی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے یمنی فورسز و مسلح افواج کے ہتھیاروں و زراد خانوں کے بارے پینٹاگون کو لاحق خوف و حیرے سے پرده اٹھایا ہے۔
اس بارے امریکی ڈپٹی سیکرٹری دفاع برائے تعلیم، ٹیکنالوجی و لاجسٹکس ولیم لاپلانٹے (William LaPlante) سے نقل کرتے ہوئے ایکسیس نے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج ان جدید ترین و پیچیدہ ہتھیاروں کی وجہ سے خوفناک سے خوفناک تر ہوتی جا رہی ہیں جن کی انہوں نے حال ہی میں نقاب کشائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں "فیوچر آف ڈیفنس" نامی کانفرنس میں خطاب کے دوران لاپلانٹے کا کہنا تھا کہ حوثی خوفناک ہو گئے ہیں۔۔ میں ایک انجینئر اور طبیعیات دان ہوں اور میں اپنے تمام کیریئر میں میزائلوں سے نمٹتا رہا ہوں!!
لاپلانٹے نے کہا کہ وہ کچھ جو میں نے حوثیوں کے ان کاموں میں دیکھا ہے جو انہوں نے گزشتہ 6 ماہ میں انجام دیئے ہیں؛ واقعا ایک ایسی چیز ہے کہ جس کے بارے میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ اس سے مجھے بہت بڑا جھٹکا لگا ہے! ایکسیس نے پینٹاگون کے اعلی عہدیدار سے نقل کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یمنیوں نے میزائلوں سمیت مزید جدید ترین ہتھیاروں کی نقاب کشائی بھی کی ہے جن سے وہ "حیرت انگیز'' کارروائیاں کر سکتے ہیں!
خبر کا کوڈ: 1172797