امریکی شہ پر لبنان و شام کیخلاف اسرائیلی حملوں کی کیوبا کیجانب سے شدید مذمت
15 Nov 2024 22:58
کیوبا کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کیطرف سے غاصب صیہونی رژیم کو دوسرے ممالک کیخلاف جارحیت کیلئے استثنی کی مذموم پیشکش سمجھ سے باہر ہے!
اسلام ٹائمز۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے مغربی ایشیا کے مختلف علاقوں پر غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم کے مجرمانہ حملوں کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیوبا کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ہم لبنان و شام پر اسرائیلی حملوں، کہ جن میں دسیوں عام شہری شہید ہوئے ہیں اور جن میں کیوبا کے سفارتخانوں کے قریب کئے گئے حملے بھی شامل ہیں، کی شدید مذمت کرتے ہیں! انہوں نے لکھا کہ یہ سمجھ سے باہر اور غیرقابل یقین ہے کہ امریکہ کئی ایک ممالک پر بمباری کرنے اور بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے لئے ایک رژیم (اسرائیل) کو سزا سے استثنی (کھلی چھٹی) دے دے!!
خبر کا کوڈ: 1172791