برطانوی نژاد شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین
15 Nov 2024 21:01
ملزمان نے 10 نومبر کو قاضی کلے میں جائیداد اور رقم کے لالچ میں شاہ حسین کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران واردات گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے پر کپڑا ڈال دیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے برطانوی نژاد شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایس پی فقیر آباد کے مطابق برطانوی شہری شاہ حسین کے قتل میں اس کی بیوی، ساس اور دیگر رشتہ دار ملوث ہیں۔ ملزمان نے 10 نومبر کو قاضی کلے میں جائیداد اور رقم کے لالچ میں شاہ حسین کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران واردات گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے پر کپڑا ڈال دیا تھا۔
قتل کی واردات کے بعد مقتول کی بیوی نے مدعی بن کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایس پی فقیر آباد طلال احمد نے بتایا کہ قتل میں ملوث تمام ملزمام کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان نے جائیداد اور رقم کے لالچ میں قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172774