چین پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کرتا ہے، سفارت خانے کا بیان
15 Nov 2024 20:42
نجی ٹی وی کے مطابق چینی سفارتخانے کے دو اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے اسلام آباد سے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، بیجنگ کے لیے اپنے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی سفارتخانے کے دو اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے اسلام آباد سے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، بیجنگ کے لیے اپنے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ چینی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں، چین پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کرتا ہے، اسلام آباد کے اندرونی معاملات اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔ چینی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود سی پیک اور بی آر آئی پر کام جاری رہے گا،پاکستان اور چین سیکیورٹی معاملات پر اعلیٰ فورمز پر رابطے میں ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172769