QR CodeQR Code

گلگت، لینڈ ریفارمز پر مشاورت کیلئے 4 رکنی حکومتی کمیٹی قائم

15 Nov 2024 20:23

ترجمان جی بی حکومت کے مطابق کمیٹی وکلاء برادری اور بار کونسلز/ بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی اور ان کے تحفظات پر غور کرتے ہوئے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ اراضی اصلاحاتی ایکٹ پر گلگت بلتستان کے وکلاء برادری سے مزید مشاورت کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایت پر کابینہ اراکین پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر غلام محمد، انجینر محمد انور، رحمت خالق اور اراضی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد ایڈووکیٹ شامل ہیں، کمیٹی وکلاء برادری اور بار کونسلز/ بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی اور ان کے تحفظات پر غور کرتے ہوئے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1172767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172767/گلگت-لینڈ-ریفارمز-پر-مشاورت-کیلئے-4-رکنی-حکومتی-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com