QR CodeQR Code

دیوسائی میں لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا، ترجمان جی بی حکومت

15 Nov 2024 20:11

ایک بیان میں فیض اللہ فراق نے کہا کہ افواج پاکستان کے تعاون سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ لاپتہ افراد جلد گھر لوٹ آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ دیوسائی میں لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا ہے، بلتستان سے آنے والی ریسکیو ٹیموں کی واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے تعاون سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ لاپتہ افراد جلد گھر لوٹ آئیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی جی بی نے ریسکیو 1122 کی تمام ٹیموں سمیت انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی تھی۔ ایف سی این اے کی جانب سے مزید ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹرز تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172764/دیوسائی-میں-لاپتہ-افراد-کا-سراغ-مل-گیا-ترجمان-جی-بی-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com