QR CodeQR Code

دیوسائی میں لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے پاک فوج کا زمینی و فضائی آپریشن شروع

15 Nov 2024 15:10

پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل یہ ٹیم پیدل سفر طے کر کے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کریں گے۔ دوسری طرف پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز ریسکیو کے لیے تیار کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی خصوصی ٹیم دیوسائی میں پھنسے گلتری کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے دیوسائی روانہ ہوگئی۔ پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل یہ ٹیم پیدل سفر طے کر کے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کرے گی۔ دوسری طرف پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز ریسکیو کے لیے تیار کھڑے ہیں، موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے پاعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاک آرمی مشکل کے اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کے لیے چاک و چوبند کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سرحدی علاقے گلتری سے سکردو آنے والے مسافروں کی دو گاڑیاں لاپتہ ہو گئی تھیں۔

 
 ان گاڑیوں میں 14 مسافر سوار ہیں۔ 29 گھنٹے بعد بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے تاہم سکردو میں مقیم گلتری کے باشندوں کے مطابق مسافر گاڑیاں برفباری کی وجہ سے دیوسائی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ 14 مسافر گزشتہ روز گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے اور ان سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ مسافروں کے رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر پاک فوج گلگت بلتستان نے اپیل پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172714/دیوسائی-میں-لاپتہ-مسافروں-کی-تلاش-کیلئے-پاک-فوج-کا-زمینی-فضائی-آپریشن-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com