لاہور، مختلف مساجد میں نماز استسقاء ادا کی گئی
15 Nov 2024 15:00
لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز استسقاء کی امامت کرائی۔ جامع مسجد داتا دربار اور بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی۔ جامع مسجد داتا دربار میں مفتی رمضان سیالوی جبکہ بحریہ ٹاون جامع مسجد میں حافظ طاہر اشرفی نے نماز استسقاء کی امامت کروائی۔ اس موقع پر مخصوص انداز میں الٹے ہاتھ کرکے بارگاہِ رب العزت میں دعائے بارانِ رحمت کی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی مختلف مساجد میں آج نماز جمعہ کے بعد ’’نماز استسقاء‘‘ ادا کی گئی، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اللہ کے حضور بارانِ رحمت کیلئے گڑگڑا کر دعا کی۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز استسقاء کی امامت کرائی۔ جامع مسجد داتا دربار اور بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی۔ جامع مسجد داتا دربار میں مفتی رمضان سیالوی جبکہ بحریہ ٹاون جامع مسجد میں حافظ طاہر اشرفی نے نماز استسقاء کی امامت کروائی۔ اس موقع پر مخصوص انداز میں الٹے ہاتھ کرکے بارگاہِ رب العزت میں دعائے بارانِ رحمت کی گئی۔ لاہور سمیت پاکستان کے متعدد شہر اس وقت سموگ کی شدید ترین لپیٹ میں ہیں۔ جبکہ بارش نہ ہونے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے علمائے کرام سے درخواست کی گئی تھی کہ نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔ جس پر عمل کرتے ہوئے لاہور کی مختلف مساجد میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1172712