QR CodeQR Code

اسلام آباد پر ایف سی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں کا خودکش حملوں کا منصوبہ ناکام ہونیکا انکشاف

15 Nov 2024 14:00

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق آئی بی اور سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے میں آپریشن کرکے کم و بیش 6 افراد کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے زیادہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایس سی او اجلاس کے دوران سرینہ چوک اسلام آباد پر ایف سی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا، آئی بی اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک اور 6 دیگر دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق آئی بی اور سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے میں آپریشن کرکے کم و بیش 6 افراد کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے زیادہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کو 14 اکتوبر کو دہشتگردوں کی جانب سے ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد میں ایک سے زائد خودکش حملے کرنے کی اطلاع ملی، ملزمان اس بار جنوبی پنجاب کا روٹ استعمال کر رہے تھے، ملزمان کے خودکش حملہ آور ساتھی نے اسلام آباد کے نواح میں ٹول پلازہ کے قریب گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکو اڑایا، خودکش حملہ آور کی شناخت جہانزیب عرف حسین بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس سی او اجلاس میں چین، روس اور بھارت سمیت متعدد ممالک کے سربراہان و نمائندے موجود تھے، حملے کو ناکام بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی بی اور سی ٹی ڈی کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 1172707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172707/اسلام-آباد-پر-ایف-سی-وردیوں-میں-ملبوس-دہشتگردوں-کا-خودکش-حملوں-منصوبہ-ناکام-ہونیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com