اعلی عدالتوں میں ججز کی تقرریاں ریجن کی سطح پر کی جائیں، شیخ حسن جعفری
15 Nov 2024 13:42
نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بہترین اور سینئیر وکلاء موجود ہیں جو اعلیٰ عدالتوں میں ججز کیلئے اہل ہیں، بلتستان کیساتھ ہمیشہ زیادتیاں ہوتی رہی ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ جی بی کی اعلی عدالتوں میں ججز کی تقرریاں ریجن کی سطح پر کی جائیں، بلتستان کیساتھ ہمیشہ زیادتیاں ہوتی رہیں ہیں، گورنر کے اس بیان کی تائید کرتے ہیں کہ ججز کی تقرریاں ریجن کی سطح پر ہونی چاہیں۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بہترین اور سینئیر وکلاء موجود ہیں جو اعلیٰ عدالتوں میں ججز کیلئے اہل ہیں، بلتستان کیساتھ ہمیشہ زیادتیاں ہوتی رہی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے تینوں ریجن میں ججز کی آسامیاں برابر تقسیم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو دو فتنوں سے خطرہ ہے، فتنہ خوارج اور تکفیری فتنہ کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے گلگت میں کوئی اجتماع ہو رہا ہے جس میں نفرت یا انتشار پھیلانے سے پہلے حکومت توجہ دے۔
خبر کا کوڈ: 1172703