QR CodeQR Code

کشمیری مصنف مرزا وحید کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

15 Nov 2024 13:32

ایک ویب سائیٹ لائبریری حب پر شائع ہونیوالے ایک بیان میں انھوں نے واضح کیا کہ جب تک تموز شمرون فلم فیسٹیول میں فلم کی نمائش منسوخ نہیں کی جاتی وہ فلم کی پروموشن یا کسی قسم کی تشہیری سرگرمی میں شرکت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لندن میں مقیم معروف کشمیری مصنف مرزا وحید نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل میں منعقد ہونے والے تموز شمرون فلم فیسٹیول میں اپنے ناول ”دی کولیبریٹر”پر مبنی فلم کی نمائش کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مرزا وحید نے ایک ویب سائیٹ لائبریری حب پر شائع ہونیوالے ایک بیان میں واضح کیا کہ جب تک تموز شمرون فلم فیسٹیول میں فلم کی نمائش منسوخ نہیں کی جاتی وہ فلم کی پروموشن یا کسی قسم کی تشہیری سرگرمی میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام کو کسی ایسے پلیٹ فارم سے منسلک کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے جس کا مقصد نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہو۔ مرزا وحید نے مزید کہا کہ یہ ان کے اختیار میں نہیں ہے کہ میں اس بات کا تعین کریں کہ پروڈیوسرز اپنی فلم کی کہاں نمائش کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ مکمل طور پر ان کا اختیار ہے کہ وہ اس بات کا انتخاب کریں کہ وہ کس تقریب میں شرکت کریں یا نہیں۔ واضح رہے کہ چار تموز شمرون فلم فیسٹیول نو دسمبر سے مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک اسرائیلی بستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ فیسٹیول شومرون سنیما فنڈ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ناقدین اس فنڈ کو "سیٹلر فلم فنڈ” قرار دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172700/کشمیری-مصنف-مرزا-وحید-کا-مظلوم-فلسطینیوں-سے-اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com