ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج، سیلاب سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، عطا تارڑ
15 Nov 2024 03:31
وفاقی وزیر اطلاعات نے باکو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سمیت بہت سے ملکوں کو مشکلات ہیں، آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ملکوں سے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے باکو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سمیت بہت سے ملکوں کو مشکلات ہیں، آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ملکوں سے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی باشعور خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، بلوچستان کی تعلیم یافتہ خواتین کو حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1172652