QR CodeQR Code

یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری

15 Nov 2024 02:13

چیف جسٹس کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ عدالت عظمیٰ سے لے کر ماتحت عدلیہ اور نظام انصاف کے ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق اصلاحات کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز، سائلین اور شہریوں سے بھی رائے لی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور صدر سپریم کورٹ بار نے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے نظام انصاف کو درپیش چیلنجوں سے متعلق آگاہ کیا۔ عدالت عظمیٰ سے لے کر ماتحت عدلیہ اور نظام انصاف کے ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق اصلاحات کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز، سائلین اور شہریوں سے بھی رائے لی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1172633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172633/یحیی-آفریدی-کی-زیر-صدارت-عدالتی-اصلاحات-سے-متعلق-اجلاس-کا-اعلامیہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com