بانی پی ٹی آئی اپنی ذات سے نکل کر پاکستان کا سوچیں، مرتضیٰ وہاب
14 Nov 2024 23:31
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے میئر نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاتا ہے،جو انتشار کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں، ہم پارلیمان کے ذریعے کام کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو اپنی ذات سے نکل کر پاکستان کا سوچنا چاہیئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست نے کبھی اس ملک کی خدمت نہیں کی۔ کراچی کے میئر نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جو انتشار کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں۔ میئر کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم پارلیمان کے ذریعے کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1172615