دمشق پر اسرائیلی حملے میں 15 شہید 16 زخمی
14 Nov 2024 23:10
شامی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ریف دمشق میں ہونیوالے غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں میں 15 افراد شہید اور متعدد خواتین و بچوں سمیت 16 زخمی ہوئے ہیں
اسلام ٹائمز۔ شامی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر تقریباً 15:20 پر غاصب صیہونی رژیم نے دارالحکومت دمشق کے المزہ اور ریف دمشق کے قدسیا نامی علاقوں پر مقبوضہ گولان سے حملے شروع کر دیئے۔ شامی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں 15 افراد شہید اور متعدد خواتین و بچوں سمیت 16 زخمی ہوئے ہیں۔ شامی وزارت دفاع کا کہنا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں جبکہ ان حملوں میں نشانہ بنائی گئی عمارت سمیت متعدد قریبی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر شامی فضائی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج صبح دمشق و حمص کے آسمان پر غاصب صیہونی رژیم کے 2 ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔خبر کا کوڈ: 1172614