QR CodeQR Code

بلوچستان میں گیس پریشر کے مسئلے کو حل کر رہے ہیں، سوئی گیس کمپنی

14 Nov 2024 21:17

جی ایم سوئی سدر گیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پچاس کروڑ کی لاگت سے گیس کے مختلف پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔ جس سے پریشر کا مسئلہ حل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سردیوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی فارق خان کے مطابق بلوچستان میں گیس پریشر کے مسئلے کو حل کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں پچاس کروڑ کی لاگت سے گیس کے مختلف پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔ جس سے پریشر کا مسئلہ حل ہوگا۔ جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا موسم سرما میں گیس کے استعمال میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔ سوئی گیس کے دفتر سے گاڑیاں شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے مختلف علاقوں کو روانہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گیس کمپنی میں ہوتی ہی نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق لوڈ منیجمنٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ کے حکم پر 99 فیصد صارفین کو گیس بل کے مد میں ریلیف دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172593/بلوچستان-میں-گیس-پریشر-کے-مسئلے-کو-حل-کر-رہے-ہیں-سوئی-کمپنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com