QR CodeQR Code

اسلامک یونیورسٹی ملک میں خاص مقام حاصل کر چکی ہے، منوج سنہا

14 Nov 2024 20:03

اسلامک یونیورسٹی کی ترجیحات کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس قسم کی یونیورسٹی سے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ مزید استوار ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر میں "فاؤنڈیشن ویک" کی اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ منوج سنہا نے ٹیک ایکسپو کا افتتاح کیا اور اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی نے قلیل مدت میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور اس یونیورسٹی نے تحقیق، علم و ادب اور سکل ڈیولپمنٹ میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو سونے کی چڑیا اسی لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ہمارا ملک ماضی سے ہی علم و ادب کا مرکز رہا ہے۔

اسلامک یونیورسٹی کی ترجیحات کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس قسم کی یونیورسٹی سے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ مزید استوار ہوتا ہے۔ منوج سنہا کے مطابق "ہمارا ملک وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس حوالے سے ملک کے تعلیمی اداروں میں بہتری لاکر ہی ہم ملک کی کلہم ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں"۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی پروفیسر محمد مبین اور ڈاریکٹر سکمز محمد اشرف گنائی بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے منوج سنہا کی جانب سے یونیورسٹی کو بھرپور تعاون دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنے عزائم کی تکمیل تک جدوجہد کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1172571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172571/اسلامک-یونیورسٹی-ملک-میں-خاص-مقام-حاصل-کر-چکی-ہے-منوج-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com