QR CodeQR Code

اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے، عظمٰی بخاری

14 Nov 2024 18:15

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا پیچھلے 8 ماہ سے کے پی کی عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہو سکا۔ مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح منصوبے شروع کیے ہیں۔ علی امین کو حکومت امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔ لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے فیڈریشن پر چڑھائی کریگا؟ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے ایک وزیراعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کریگا؟ اگر ایک وزیراعلیٰ کے عدالتوں میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟ جو پیسہ صوبے کی عوام کی فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہو رہا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پیچھلے 8 ماہ سے کے پی کی عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہو سکا۔ مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح منصوبے شروع کیے ہیں۔ علی امین کو حکومت امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے۔ پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے عملی کارکردگی صفر ہے۔ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔ لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172565/اڈیالہ-جیل-کا-قیدی-خونی-انقلاب-کے-خواب-دیکھ-رہا-ہے-عظم-ی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com