QR CodeQR Code

کوئٹہ، پی ٹی آئی کے گرفتار کارکن عدالت میں پیش، 15 نومبر کو ضمانت متوقع

14 Nov 2024 17:42

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے بتایا کہ عدالت نے جلسے سے گرفتار کارکنوں کو جیل منتقل کرنیکا حکم دیا ہے، 15 نومبر تک کارکنوں کی ضمانت کرا کر رہا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دن کوئٹہ میں مزاحمت پر گرفتار ہونے والے کارکنوں کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے آج سیشن کورٹ میں کارکنوں کی مزید پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ مگر ہمارے وکلاء نے اس استدعا کو کنٹسٹ کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ کارکنوں کو جیل بھیجا جائے، کیونکہ سابقہ ریمانڈ میں کوئی پیش رفت نہیں ہے۔ لہٰذا انکے مزید ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلاء کی استدعا قبول کرتے ہوئے کارکنوں کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ کارکنوں کی ضمانت 15 نومبر کو کی جائے گی۔ تمام کارکنوں کو جیل سے رہا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1172561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172561/کوئٹہ-پی-ٹی-آئی-کے-گرفتار-کارکن-عدالت-میں-پیش-15-نومبر-کو-ضمانت-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com