خاتون کا پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرکے عمرہ
14 Nov 2024 17:42
پولیس کے مطابق ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی۔ ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چلی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خاتون نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرکے عمرہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں خاتون نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کیا اور اسے فروخت کرکے عمرہ ادا کر لیا۔ بغدادی انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمہ شہناز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 27 اکتوبر کو تھانہ بغدادی میں 20 تولہ سونا چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد انٹیلیجنس معلومات پر ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمران نے بتایا کہ واردات اس کی بیوی نے کی ہے، جس کے بعد ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی۔ ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چلی گئی۔ پولیس کی جانب سے مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1172560