QR CodeQR Code

نیپرا کا نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کے الیکٹرک کوشوکاز دینے کا فیصلہ

14 Nov 2024 17:38

نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب بھی پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ کی خلاف ورزی پر کے الیکٹرک کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کنکش فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کو اس سلسلے میں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب بھی پیش کیا گیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک کے ترکمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کنکش کا اجرا جاری ہے، نیٹ میٹرنک پالیسی کے نفاذ سے اب تک 18000 سے زائد نیٹ میٹرنک کنیکشنز نصب کئے گئے ہیں، نیپرا اتھارٹی سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172559/نیپرا-کا-نیٹ-میٹرنگ-قوانین-کی-خلاف-ورزی-پر-کے-الیکٹرک-کوشوکاز-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com