چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے، پاکستان
14 Nov 2024 14:04
چین کی جانب سے اپنی سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین کی جانب سے اپنی سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پاک-چین دوستی کو ان قیاس آرائیوں سے خراب نہیں کیا جاسکتا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اپنی ٹیمیں بھیجنے کے معاملے کی تردید کردی۔
خبر کا کوڈ: 1172535