دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، محمد شہباز شریف
14 Nov 2024 01:08
وزیراعظم نے میران شاہ شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخواج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی پذیرائی کی۔ وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف بھی کی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میران شاہ شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخواج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی پذیرائی کی۔ وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف بھی کی، محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172463