QR CodeQR Code

عمران خان، شیخ رشید و دیگر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں بری

13 Nov 2024 18:29

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر سیاسی راہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوے بری کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر سیاسی راہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر سیاسی راہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس میں اسد قیصر، شیخ رشید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسد قیصر و دیگر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کردیا، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022ء کو تھانہ آبپارہ میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1172408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172408/عمران-خان-شیخ-رشید-دیگر-لانگ-مارچ-توڑ-پھوڑ-کے-ایک-اور-کیس-میں-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com