QR CodeQR Code

نیب کراچی کی کارروائی، 128 ملین کی جائیداد کا قبضہ ایف بی آر کو واپس

13 Nov 2024 18:28

ان جائیدادوں کو سابق سینیئر آڈیٹر سیلز ٹیکس کراچی کی طرف سے ضبط کیا گیا تھا، جس کے خلاف آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنانے کا الزام تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے 128 ملین روپے مالیت کی ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ ایف بی آر کو واپس دلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے کرپشن کے خلاف کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ایف بی آر کی 128 ملین روپے مالیت کی ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ واپس دلا دیا۔ ان جائیدادوں کو سابق سینیئر آڈیٹر سیلز ٹیکس کراچی کی طرف سے ضبط کیا گیا تھا، جس کے خلاف آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنانے کا الزام تھا۔ نیب کراچی نے اس سلسلے میں انکوائری کی اور تحقیقات کے بعد احتساب عدالت نمبر ون کراچی میں ریفرنس دائر کیا، جہاں احتساب عدالت نے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے قصوروار قرار دیا اور اسے قید کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ 42 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم نے اس سزا کے خلاف سندھ کورٹ میں اپیل دائر کی، جسے خارج کر دیا گیا، بعد ازاں نیب کراچی نے تین ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ حاصل کیا اور ڈی جی نیب کراچی نے ان جائیدادوں کا قبضہ نیب آفس کراچی منعقدہ تقریب کے دوران چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو لارج ٹیکس پیرز آفس فیڈرل بورڈ اف ریونیو ایف بی آر کراچی کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1172405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172405/نیب-کراچی-کی-کارروائی-128-ملین-جائیداد-کا-قبضہ-ایف-بی-ا-ر-کو-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com