QR Code
پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر
13 Nov 2024 18:20
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی، درخواست محمد علی درانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی، درخواست محمد علی درانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئے۔ علی ظفر اور میشا شفیع ہراسگی کیس، کنونشن سینٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گیا، کنونشن سینٹر سوموٹو سابق جج قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹ پر لیا گیا تھا۔ گلگت بلتستان کی عدالتوں کے پاکستان میں دائرہ اختیار سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئے۔ توانائی منصوبوں سے متعلق خواجہ آصف کی مختلف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقررہو گئیں۔
خبر کا کوڈ: 1172404
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com