اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں میں کمی ہوئی لیکن اسکا مکمل خاتمہ دور ہے، امریکی انٹیلیجنس
13 Nov 2024 13:46
امریکی انسداد دہشتگردی سینٹر کے ڈائریکٹر بریٹ ہولم گرین نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں کو غیر معمولی طور پر نقصان پہنچایا گیا ہے اور اسکی صلاحیتوں میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے، لیکن اسکی بارڈر فورسز اب بھی بڑے پیمانے پر اپنی جگہ موجود ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کا مکمل خاتمہ دور ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انسداد دہشتگردی سینٹر کے ڈائریکٹر بریٹ ہولم گرین نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں کو غیر معمولی طور پر نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کی صلاحیتوں میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے، لیکن اس کی بارڈر فورسز اب بھی بڑے پیمانے پر اپنی جگہ موجود ہیں۔ ڈائریکٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے کہا کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو ایران کی طرف سے فنڈنگ کی جاتی ہے اور اس تنظیم کے پاس اب بھی بیرون ملک حملوں کی صلاحیت موجود ہے۔
ڈائریکٹر بریٹ ہولم گرین کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کافی حد تک نیچے آچکی ہے لیکن مکمل طور پر خاتمے سے ابھی دور ہے، ہمارا اندازہ یہ ہے کہ اسرائیلی حملوں نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو بڑی حد تک نقصان پہنچایا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے خبردار بھی کیا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ سے پہلے ہی بڑی تعداد میں راکٹس، میزائل اور دیگر صلاحیتیں حاصل کرلی تھیں، جبکہ وہ بہت مضبوط پوائنٹ سے کام کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1172386