QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں کتاب کی فراہمی کیلئے نیشنل بک فاؤنڈیشن کیساتھ معاہدہ

13 Nov 2024 17:07

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے کہا کہ وہ تعلیم کو پھیلانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں، اس حوالے سے ہم وفاق اور دیگر صوبوں میں تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین نصابی کتب اور عام کتب کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔ اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین و فیڈرل منسٹر ایجوکیشن خالد مقبول صدیقی، وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی، ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون، سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب، قومی اسمبلی کی تین خواتین ایم این ایز اور دو مرد ایم این ایز شریک تھے، اس کے علاوہ چار ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن اور کریکلم ونگ چیئرپرسن اور تمام چاروں صوبوں کے محکمہ تعلیم کے سربراہان نے میٹنگ میں شرکت کی۔

 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اسکولوں کیلئے آئندہ سال بروقت نصابی کتب کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے کہا کہ وہ تعلیم کو پھیلانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں، اس حوالے سے ہم وفاق اور دیگر صوبوں میں تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172385/گلگت-بلتستان-کے-سرکاری-سکولوں-میں-کتاب-کی-فراہمی-کیلئے-نیشنل-بک-فاؤنڈیشن-کیساتھ-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com