QR CodeQR Code

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 2022ء میں 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، شہباز شریف

13 Nov 2024 13:14

باکو میں کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا نے موسمیاتی تباہی سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2022ء میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ باکو میں کوپ 29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ موسمیات تبدیلی کی نقصانات کا اکثر ممالک کو سامنا ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے وقت میں نقصان زیادہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے موسمیاتی تباہی سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1172354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172354/موسمیاتی-تبدیلی-سے-پاکستان-کو-2022ء-میں-30-ارب-ڈالر-زائد-کا-نقصان-ہوا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com