غزہ کی پٹی میں کوئی مقام محفوظ نہیں، روس
13 Nov 2024 13:01
اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کو ملنے والی امداد انتہائی محدود ہے جو بنیادی ترین ضروریات کو بھی پورا نہیں کرتی!
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ غزہ کے باشندے بھوک اور قحط کی حالت میں ہیں جبکہ غزہ میں ایسا کوئی محفوظ مقام نہیں کہ جہاں وہ پناہ لے سکیں!
روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واسیلی نبنزیا نے کہا کہ غزہ کو ملنے والی امداد انتہائی محدود ہے جو بنیادی ترین ضروریات کو بھی پورا نہیں کرتی۔ اعلی روسی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انروا (UNRWA) کے بارے اسرائیلی کنیسٹ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کیونکہ غزہ میں اس ایجنسی کی سرگرمیوں کو روکنا غیر انسانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اسرائیلیوں کو مزید وقت دے رہے ہیں تاکہ وہ غزہ کے خلاف اپنی انسانیت سوز جارحیت مکمل کر سکیں لیکن ہم ایک ایسی قرارداد کا مسودہ تیار کریں گے جس سے مصائب کا خاتمہ ہو گا!
خبر کا کوڈ: 1172353