لبنان و غزہ کے بارے اہم صہیونی اتحادیوں کی ٹیلیفونک گفتگو
13 Nov 2024 11:54
غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو مہلک اسلحہ دینے اور اسکی سپلائی میں سہولتکاری فراہم کرنیوالے ممالک امریکہ و ترکی کے وزرائے خارجہ نے اپنی تازہ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان میں ''جنگ کے خاتمے'' کے ممکنہ راہ حل پر تبادلہ خیال کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اندھے حامی امریکہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے غاصب صیہونی رژیم کے اہم اتحادی ترکی کے اپنے ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے اہم اتحادیوں کی گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ''غزہ میں تنازعات کو ختم کرنے اور وہاں انسانی امداد میں اضافے'' کا وقت آن پہنچا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس گفتگو میں اعادہ کیا گیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کی زندگیوں کی ''تعمیر نو'' کا راستہ کھول دیا جائے!
اس بارے جاری ہونے والے اپنے ایک دوسرے بیان میں بھی امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ سفارتی کوششیں ہی لبنان میں جاری جنگ کے خاتمے کا رستہ ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ کے بارے ہمارا موقف ہے کہ حزب اللہ لبنان ہتھیار ڈالے اور قرارداد 1701 کا مکمل نفاذ کیا جائے!
خبر کا کوڈ: 1172340