غزہ میں تاریخ کا بیمثال قتل عام ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کا اعلان
13 Nov 2024 11:36
منحوس امریکی-یورپی-اسرائیلی مثلث کے نرغے میں بے بس اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج منظم طریقے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں تاریخ کا بیمثال قتل عام کر رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں جاری کھلے اسرائیلی جنگی جرائم پر اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک مرتبہ پھر صرف غیر لازم الاجرا و غیر عملی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ و یورپ کے مہلک ہتھیاروں و اندھی حمایت ذریعے غزہ میں جاری غاصب و بچوں کی قاتل صہیونی رژیم کے انسانیت سوز اقدامات کی جانب اشارہ کرتے اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں عام شہریوں کی وسیع ہلاکتوں کی پوری انسانی تاریخ میں بے مثال تعداد ریکارڈ کی ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی حقوق و ہائی کمشنر انسانی حقوق (Assistant Secretary-General for Human Rights and Head of the Office of the High Commissioner for Human Rights-OHCHR) الزے برانڈز کیہرس (Ilze Brands Kehris) کا مزید کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز کارروائیاں غزہ کی پٹی کے پورے شمالی حصے کو خالی کرنے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں اور غزہ میں ہونے والے وحشتناک حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج منظم طریقے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کا وسیع قتل عام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172332