QR CodeQR Code

27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف

13 Nov 2024 09:12

چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری کیا گیا 61 تحصیلیں ایسی ہیں جن میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے 3 اور 16 ایم پی او کے خاتمے کے ترمیمی بل پر صوبوں سے رائے طلب کر لی ہے.  اجلاس میں نادرا سے 27لاکھ پاکستانیوں کا ریکارڈ لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بہاریوں کا مسئلہ حل کئے بغیر شہریت قانون میں ترمیم منظور کرنے پر آغا رفیع اللہ ناراض ہو گئے اور بائیکاٹ کر کے آٹھ کھڑے ہوئے تاہم چیئرمین نے معاملے کے حل کی یقین دہانی کر کے انہیں منا لیا، کمیٹی کا اجلاس راجا خرم نواز کی زیر صدارت ہوا. چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری کیا گیا 61 تحصیلیں ایسی ہیں جن میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں، نادرا میں کئی ایسی تعیناتیاں ہوئیں جو ایڈورٹائز نہیں ہوئیں بہت سے افسران نے اپنی ڈگریاں بعد میں مکمل کیں۔ نادرا کے دفاتر کو نہیں بڑھا سکتے اس سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہو گی نادرا کا اپنا فنڈ ہے ہم نے فیس تبدیل نہیں کی، کارڈز کو ری نیو نہیں کیا، ہمارا بجٹ 57 ارب ہے 87 فیصد تنخواہوں میں جاتا ہے وفاقی حکومت کا چیئرمین اور بورڈ کی تعیناتی کے علاوہ کوئی عمل دخل نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172316/27-لاکھ-پاکستانیوں-کا-نادرا-سے-ریکارڈ-چوری-ہونے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com