QR Code
الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کیلئے جوڑ توڑ شروع
سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دیئے جانے کی تیاری
13 Nov 2024 03:38
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے ریٹائرڈ ہونے میں صرف اڑھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں، جسکے لیے اب وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دینے کی تیاری کی جانے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائرڈ ہونے میں صرف اڑھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں، جس کے لیے اب وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گذشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1172301
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com